12 اپریل، 2025، 9:24 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85800549
T T
0 Persons

لیبلز

تل ابیب میں فوجی مراکز پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

تہران – ارنا – یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دو فوجی مراکز پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے

 ارنا کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ یافا( تل ابیب) میں دو فوجی مراکز پریافا نوعیت کے دو ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا ہے کہ یہ آپریشن غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے جواب میں  مظلوم  فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں انجام دیا گیا ہے۔

00:00
00:00
Download

 انھوں نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج ملت فلسطین کو یقین دلاتی ہیں  کہ ان کی حمایت اور پشت پناہی جاری رکھیں گی اور یمن پر امریکی دشمن کے حملے، انہیں  فلسطینی عوام کے تئیں، اپنے دینی، اخلاقی اور انسانی فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .